Sunday, 11 June 2023

नज़रे बद का इलाज

 



قاطع نظر فتائل ۔۔۔۔ فتائل سیریز ۔۔۔ تارعنکبوتی فتیلہ!


بہت دنوں سے سوچ رہا تھا احباب کی خدمت میں کچھ اچھوتا پیش کیا جائے ۔۔۔۔ نجی مصروفیات دینی زمہ داریوں اور بالخصوص تنظیمی سرگرمیوں میں زیادہ وقت صرف ہونے کی وجہ سے فتائل کا سلسلہ روک دیا تھا ۔۔۔۔ آج آپ کی خدمت میں فتائل سیریز میں سے ایک غضب کی تاثیر کا حامل فتیلہ پیش کیا جارہا ہے ۔۔۔۔ آگے بھی جیسے جیسے موقعہ ملا کچھ نہ کچھ پیش کرتا رہوں گا ۔۔۔۔ مجھے روحانیاتی مسائل اور ان سب موضوعات  پر لکھنا یا اپنے تجربات شئیر کرنا بہت کوفت لگتا ہے کیونکہ روحانی علوم محض میرا شغل ہیں ۔۔۔۔ پیشہ یا مجبوری نہیں کہ میں ہر وقت ان کاموں پر دیھان دے سکوں۔۔۔ اسی وجہ سے اکثر اعمال و افعال یا تجربات و مشاہدات علاح معالجہ یا دیگر سیکشنز کو ختم کردیتا ہوں کہ احباب یہاں دی گئی چیز کو دیکھ کر عامل سمجھ کر اپنے مسلے مسائل کے حل کے لیے اصرار فرمانے لگتے ہیں۔۔۔۔ جبکہ یہ سب کام زہنی یکسوئی فرصت محنت اور حکمت طلب ہوتے ہیں۔۔۔ میری زاتی مصروفیات معاملات اور مذہبی زمہ داریاں ایسی ہیں کہ مجھ سے سات دنوں میں محض ایک ادھ دن وقت بن پاتا ہے کہ میں روحانی مسائل یا معاملات کے بارے میں کچھ لکھ یا پیش کرسکوں ۔۔۔۔ وہ کب بنے اسکا بھی علم نہیں ہوتا بس جیسے ہی موقعہ اور یکسوئی میسر ہو فیس بک کھول کر اپلوڈ کردیتا ہوں اس وقت جو زہن میں ہو۔۔۔۔۔ اس لیے عرض ہے میرے دیے اعمال کو یوز فرمالیا کریں ۔۔۔ مجھے کسی بھی بات پر زبردستی نہ فرمایا کیجیے خواہ واٹس ایپ ہو یا انباکس ۔۔۔ جب کوئی مناسب موقعہ ہوتا ہے تو میں از خود ہی یہاں حاضر ہوجاتا ہوں۔۔۔۔ 

تمہید اسی لیے پیش کردی ہے تاکہ عمل سے قبل احباب میری مجبوری کو سمجھتے ہوئے درگزر فرمادیں۔۔۔۔ 

لیجیے مربی و سیدی آل نبی اولاد علی ؓ محقق طب و حکمت حضرت قبلہ پیر  سید ڈاکٹر سائر واسطی شاہجمالی دامت برکاتھم العالیہ و کی نگاہ عنایت و سرپرستی و شفقت حضرت سیدی شبیہ اسلاف بزرگان دین علامہ ظہیر احمد خان صاحب دامت برکاتھم العالیہ کی زیر محبت و شفقت فتیلہ تارعنکبوتی۔۔۔۔ 


نظر بد انسانی ہو یا جناتی ۔۔۔ 

محض صرف نظر بد کے لیے ترتیب عرض کروں گا ۔۔۔ 

کام تو کئی اس سے لیے جاسکتے ہیں مگر اجازت صرف نظر بد اور حسد کے منفی اثرات کے تریاق کے لیے پیش ہے۔۔۔ اس فتیلے کا نکلوائیں پرنٹ ۔۔۔ ایک چٹکی سیاہ مرچ چند نیم کے پتے اس میں رکھیں فتیلہ موڑ کر بتی بنالیں پھر سیاہ کپڑا لپیٹ دیں بتی پر ۔۔۔۔

جس بندے کو شدید سخت نظر بد ہے خواہ وہ کسی بھی درجہ کی ہو۔۔۔۔ یا جنات ہی میں سے کسی کی ہو۔۔۔ 

اس فتیلہ کی بتی کو جلائیں دھواں مریض کے چہرے کو لگنا چاہیے ۔۔۔۔ جیسے جیسے بتی سلگتی جائے گی مریض کو جمائیاں ، غلبہ نیند۔ سربھاری ، بلڈ پریشر ہائی ، بعض اوقات الٹیاں آنے لگیں گی۔۔۔۔ 

فتیلہ مکمل جلاکر دھونی دے دیں۔۔۔۔ 

ٹھیک ادھے گھنٹے بعد پھر یہی عمل دہرائیں۔۔۔ 

اس طرح ایک دن میں سات دھونیاں دیں۔۔۔۔ 

ہر بار کیفیت مختلف ہوگی۔۔۔۔ ان شاء اللہ ساتویں دھونی تک مریض کے چودہ طبق روشن ہوجائیں گے۔۔۔۔ 

نظر بد کی وجہ سے دل دماغ اعضاء رگ و ریشہ آنکھون چہرے زہن پر جتنی بھی بندش جمود مایوسی بیماری غلبہ اداسی تکلیف ہوگی ساتویں دھونی تک ان شاء اللہ ختم ہوجائے گی۔۔۔۔۔ 


پہلی بار کرنے کے بعد جب مریض سوئے گا تو پریشان کن خواب دیکھے گا مگر اسکو دماغ سے نکال دیں۔۔۔ 

کامل علاج یہ ہے کہ عام درجہ کی نظر بد ہوتو ایک دن ہی کافی ہے سالوں پرانی یا بہت شدید ہوتو سات دن تک یہی طریقہ رکھیں۔۔۔ 

کوئی خاص شرط نہیں نہ وقت کی قید ہے ۔۔۔ نہ پرہیز نہ عمر کی قید ہے ۔۔۔ شرط ہے تو بس اتنی جو یوز کرے بندے کی پتروں طرح فیڈ بیک گروپ میں لکھ کر بتائے خواہ فائدہ نہ بھی ہوتو لکھے لازم۔۔۔۔ پتہ تو چلے یہاں سرکھپانے اور ایسے تحائف دینے کی قدر کیا ہوتی ہے۔۔۔ اگر اتنا بھی نہ ہوسکے تو پھر محض زبانی کلامی عقیدت اور داد کی تمناء بالکل نہیں ہے ۔۔۔ 

جو احباب یوز کریں وہ صحتیاب ہوکر حسب توفیق صدقہ لازم کریں ۔۔۔ 

ان سب کو اجازت ہے جو مجھے ،میرے شیوخ اور تمام شاگردوں کو اپنی دعا میں یاد رکھیں۔۔۔۔ 

اللہ کریم بطفیل حضورﷺ جملہ تمام خیر کی تاثیرات سے نوازے آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ 


از۔۔۔ غلام نبی قادری نوری

No comments:

Post a Comment